مریم نواز کا تحریک عدم اعتماد لانے کا عندیہ

10:25 AM, 10 Feb, 2022

احمد علی
مریم نواز نے حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا عندیہ دیدیا، کہا عمران خان کی تقاریر میں اقتدار کوبچانے کی چیخیں سنائی دے رہی ہیں،ہم عدم اعتماد کی تحریک تک پہنچ ر ہے ہیں ،وزیراعظم کون ہوگا وہ بعدکا معاملہ ہے ،موجودہ حالات عدم اعتماد کی تحریک کے لیے سازگار ہیں.

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ آج کے بعد عمران خان کی پارٹی کہیں نظر نہیں آئے گی.

مریم نواز کا کہنا تھا کہ عوام کےہاتھ آپ کےگریبان تک پہنچ چکےہیں،آپ خیرمنائیں،تباہی کی ذمہ داری حکومت کےساتھ سیاسی جماعتوں پربھی آئےگی،چند دنوں کیلئے جھوٹ چل جاتا ہے ہمیشہ نہیں چلتا، سچ کو ایک دن سامنے آنا ہوتا ہے، یہ جب عوام میں جائیں تو ہیلمٹ لے کر جائیں.

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ارکان قومی اسمبلی عدم اعتماد کیلئے تیار بیٹھے ہیں،عوام کی آوازپرلبیک نہ کہاتوسیاسی جماعتوں پر تنقیدہوگی،سی ای سی اجلاس میں فیصلے کا اختیار نوازشریف کو دیا گیا،نوازشریف تحریک عدم اعتماد کے حق میں نہیں تھے .

انہوں نے کہا عمرا ن خان کو اپنی کشتی ڈوبتی ہوئی نظر آرہی ہے ،ن لیگ آگ کے دریا سے گزر کر آئی ہے، پی ٹی آئی ارکان اسمبلی حلقوں میں جانا چاہتے ہیں تو حکومت کو سپورٹ نہ کریں.

مزیدخبریں