کراچی میں جرائم کا جن ایک بار پھر بے قابو ہونے لگا
02:55 PM, 10 Feb, 2022
کراچی ( پبلک نیوز) روشنیوں کے شہر میں جرائم کا جن ایک بار پھر بے قابو ہونے لگا۔ شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کرکے سیاسی جماعت کے کارکن سمیت تین افراد کو قتل کردیا گیا۔ پولیس نے قتل کی وارداتوں کے بعد سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ نیو کراچی پیلا اسکول کے قریب کار پر فائرنگ کے نتیجے میں سلیمان عرف کمانڈو نامی شخص ہلاک ہوگیا۔ واقعے میں ایک بچی بھی زخمی ہوئی ہے۔ مقتول کا تعلق سیاسی جماعت سے بتایا جارہا ہے۔ مقتول کو سات گولیاں ماری گئیں۔ پولیس نے واقع کو ابتدائی تفتیس میں دشمنی کا شاخسانہ قرار دیدیا۔ متاثرہ کار میں آٹھ سالہ بچہ بھی سوار تھا۔ فائرنگ سے آٹھ سالہ بچہ بھی زخمی ہوا ہے۔ بچے کو دو گولیاں لگیں ہیں۔ مرنے والے کا تعلق سیاسی جماعت سے تھا۔ مرنے والا سلمان عرف کمانڈو ایم کیو ایم کا عہدیدار بھی رہ چکا ہے۔ پولیس نے واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ہے جس میں فائرنگ کرنے والے ملزمان کو آتے اور جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ پولیس سی سی ٹی وی کی مدد سے واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے۔ لانڈھ ی کے علاقے شیرپاو کالونی میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت 50 سالہ سرخ تاج کے نام سے کی گئی، پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد بتایا کے ملزمان نے مقتول کو ذاتی دشمنی کے نتیجے میں فائرنک کرکے قتل کیا ہے۔ پولیس نے واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ہے جس میں فائرنگ کرنے والے ملزمان کو آتے اور جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ پولیس سی سی ٹی وی کی مدد سے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ بلدیہ قائمخانی کالونی کے قریب فائرنگ واقعہ میں ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ مقتول کی شناخت21 سالہ کاشف طور پر ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے مقتول کو گھر کی دہلیز پر لوٹ مار کے دوران مزاحمت کرنے پر دوملزمان نے فائرنگ کرکےزخمی کیا جس کو سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں مقتول زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے چل بسا۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔