منی لانڈرنگ کیس: شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر 18 فروری کو فرد جرم عائد کرنیکا فیصلہ جاری

06:40 PM, 10 Feb, 2022

شازیہ بشیر
لاہور ( پبلک نیوز) منی لانڈرنگ کیس میں عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر 18 فروری کو فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ جاری کر دیا۔ اسپیشل جج سینٹرل لاہور نے شوگر ملز کے ذریعے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزم عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ عدالت نے چالان کی نقول ملزموں کو فراہم کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے کیس کا مختصر تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے شہباز شریف سمیت دیگر ملزموں کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے 18 فروری کو طلب کر لیا۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے ٹویٹ کیا کہ ‏حقائق عمران خان کے کھوکھلے لیکچروں کا منہ چڑا رہے ہیں۔ ان کے اخلاقیات پر درس اپنی حکومت کی تاریخی کرپشن، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کی فرد جرم یاد کریں۔ شہباز شریف نے مزید کہا ریکارڈ خساروں بے روزگاری اور تاریخی نااہلی چھپانے کی کوشش ہے وہ کسی کو بے وقوف نہیں بنا سکتے۔
مزیدخبریں