پی ٹی آئی کی ضمنی الیکشن 19مارچ کوکرانےکی درخواست مسترد
10:55 AM, 10 Feb, 2023
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات 16 مارچ کے بجائے 19 مارچ کو کرانے کی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ضمنی انتخابات والے متعلقہ حلقوں میں 16 مارچ کو مقامی چھٹی دی جائے گی ، الیکشن کمیشن متعلقہ صوبوں کو ان حلقوں میں مقامی چھٹی کیلئے خط لکھے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن 60 روز میں ضمنی انتخابات کرانے کا پابند ہے ،19 مارچ کو الیکشن کروانے سے آئینی خلاف ورزی ہو جائے گی ۔ خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے الیکشن کمیشن سے قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر ضمنی انتخابات 16کی بجائے 19مارچ کو کروانے کا مطالبہ کیا تھا ۔