اسلام آباد کے نجی ہسپتا ل میں مولانا فضل الرحمان کا کامیاب آپریشن

12:44 PM, 10 Feb, 2023

احمد علی
اسلام آباد: اسلام آباد کے نجی ہسپتا ل میں مولانا فضل الرحمان کا کامیاب آپریشن کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم ) سربراہ مولانا فضل الرحمان اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں داخل کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان کے مثانے سے پتھری نکالنے کے لئے آپریشن کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ کامیاب آپریشن کے بعد اب مولانا فضل الرحمان کی طبیعت بہتر ہے۔
مزیدخبریں