بالی ووڈ اسٹار متھن چکر ورتی کی حالت نازک، آئی سی یو میں داخل

11:43 AM, 10 Feb, 2024

ویب ڈیسک : بالی وڈ کے معروف سینیر اداکار اور حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما متھن چکرورتی کو سینے میں تکلیف محسوس ہونے پر کولکتہ کے اسپتال میں داخل کرادیا گیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ متھن چکرورتی کو انتہائی نگہداشت کے شعبے میں رکھا گیا ہے اور ڈاکٹرز کی ایک ٹیم ان کے علاج میں مصروف ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعہ کی رات ہی سے وہ شدید بے چینی محسوس کر رہے تھے۔ ہفتے کی صبح ان کی حالت خراب ہونے لگی تو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا۔

متھن چکرورتی کو حال ہی میں ملک کا دوسرا بڑا سول اعزاز پدما بھوشن سے نوازا گیا ہے۔

مزیدخبریں