190ملین پاؤنڈ ریفرنس:عمران خان بشریٰ بی بی پر فرد جرم کی کارروائی مؤخر

11:55 AM, 10 Feb, 2024

ویب ڈیسک:190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی 15 فروری تک ملتوی کردی گئی۔

 تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد کا عملہ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل پہنچا لیکن فاضل جج محمد بشیر کے رخصت پر ہونے کے باعث سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔

اس سے قبل یکم فروری کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدم دستیابی کے باعث بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190ملین پاونڈز ریفرنس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 10 فروری تک ملتوی کر دی گئی تھی۔

جمعرات کو سماعت کے موقع پر ملزمان پر فرد جرم عائد کی جانی تھی تاہم فاضل جج محمد بشیر کی عدم دستیابی کے باعث سماعت 10 فروری تک ملتوی کر دی گئی تھی۔

مزیدخبریں