9 مئی مقدمات: عمران خان کی بہنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع

12:32 PM, 10 Feb, 2024

ویب ڈیسک: انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں اور زین قریشی سمیت دیگر کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی جہاں علیمہ خان اور عظمی خان پیش ہوئیں۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے وکلاء کو دلائل کیلئے طلب کرتے ہوئے ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 22 فروری تک توسیع کر دی۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر پراسیکیوشن کو بھی تیاری کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔

یاد رہے کہ ملزمان نے انسداد دہشتگردی عدالت میں جناح ہاؤس، عسکری ٹاور سمیت دیگر مقدمات میں عبوری ضمانتیں دائر کر رکھی ہیں۔

مزیدخبریں