ویب ڈسک:قومی اسمبلی کے حلقے این اے 100 پر مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللّٰہ کو اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ جس کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر رانا ثناء اللہ نے انوکھی پوسٹ شئیر کر دی۔
تفصیلات کے مطابق این اے 100 فیصل آباد 6 پر رانا ثناء اللّٰہ کو اُن کے حریف ڈاکٹر نثار جٹ سے شکست کے بعد انہوں نے ایکس پر اپنی شکست کے حوالے سے ہندستان کے صوبے پنجاب سے تعلق رکھنے والے مشہور فوک گلوکار سدھو موسے والے کا گانا شیئر کر کے اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔
یادرہے اس سے قبل رانا ثنا اللہ سابق وفاقی وزیرقانون نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر معروف اینکر اور صحافی کامران شاہد کی شئیر کردہ پوسٹ کو جعلی قراردیا تھا۔
مذکورہ پوسٹ میں کامران شاہد نے ٹی وی اسکرین کا شاٹ شئیر کیا تھا اور ساتھ میں کیپشن دیا تھا کہ ن لیگ پنجاب اسمبلی میں سادہ اکثریت حاصل کرنے میں بھی ناکام رہ یہے اور اب وہ پاکستان تحریک انصاف کے آزاد امیدواروں کو توڑنے کی کوشش کررہی ہے ۔
رانا ثنا اللہ نے اپنی پوسٹ میں ن لیگ کے پنجاب اسمبلی میں تازہ ترین نمبرز بھی شئیر کئے ہیں ان کے مطابق پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کے 136 ارکان ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے 117 ارکان ہیں جبکہ آزاد ارکان کی تعداد 27 ہے.