دنیا کی واحد جیل جہاں قیدیوں کو پارٹی کرنے کی اجازت

07:41 PM, 10 Feb, 2024

ویب ڈیسک:  دنیا کی واحد جیل جہاں قیدیوں کو سال میں ایک بار پارٹی کرنے کی اجازت ہے ۔ جیل کے محافظ بھی پارٹی میں قیدیوں کے ساتھ شریک  ہوتے ہیں۔
تفصیلا ت کے مطابق پارٹی کے ہلے گلے کے لئے جیل کوئی آئیڈیل جگہ تو نہیں لیکن جرمنی کے شہر کولون کی جیل  میں سال کے ایک دن پارٹی کے   خوب مزے لئے جاتے ہیں ۔
جرمنی کے کارنیوال کلچر میں جو دنیا بھر میں ’’ ففتھ سیزن ’’ کے نام سے مشہور ہے کہ  موقع پر کولون کی  اسنڈروف جیل میں بند خواتین قیدی اپنی مرضی کے فیشن ایبل اور بھڑکیلے کپڑے پہنتی ہیں اچھے کھانے کھاتی ہیں اور رقص کرتی ہیں ۔ تاہم ایک خاتون قیدی کے مطابق شراب کے علاوہ انہیں پارٹی میں ہر مزہ کرنے کی اجازت ہے۔ 
 اس تقریب کے موقع پر جیل کا اسٹاف اور گارڈز بھی قیدیوں کے ساتھ بھرپور تعاون کرتے ہیں۔

مزیدخبریں