ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

10:59 PM, 10 Feb, 2024

پبلک نیوز: اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور  اور سوات سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلےکے جھٹکے محسوس کیےگئے۔

تفصیلات کے مطابق خیر پختونخوا کے علاقوں مہمند، شبقدر ، باجوڑ ،ضلع خیبر ، شمالی وزیرستان اور مردان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیےگئے۔

لوئر دیر، مالاکنڈ اور گردو نواح میں بھی زلزلےکے شدید جھٹکے محسوس کیےگئے۔

 پنجاب میں  راولپنڈی،  میانوالی، خوشاب، سرگودھا، چکوال اور گردو نواح میں زلزلےکے جھٹکے محسوس کیےگئے۔

زلزلے کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلےکی شدت 4.9 تھی، زلزلے کی گہرائی 142 کلو میٹر  اور اس کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔

افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کےدارالحکومت کابل میں بھی زلزلےکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

مزیدخبریں