ٹیلرسوئفٹ سے زیادہ مقبول!ٹرمپ کی سوشل میڈیا پر ٹرولنگ

12:45 PM, 10 Feb, 2025

ویب ڈیسک : ( علی زیدی )امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی سپر باؤل فائنل میں اہل خانہ کے ساتھ آمد۔۔ شائقین کیجانب سے زبردست پذیرائی۔۔ لیجنڈ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی سوشل میڈیا پر ٹرولنگ بھی کرڈالی۔ 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیلر سوئفٹ  کے مقابلے میں خود کو زیادہ مقبول ظاہر کرتے ہوئے اپنی سوشل میڈیا کمپنی ’ ٹرتھ سوشل ‘ پر پوسٹ کی ہیں۔

گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کو ٹرول کرتے ہوئے امریکی صدر نے انصاف  قرار دیا۔ انہوں نے کیپشن کے ساتھ ایک اور صارف کی پوسٹ شیئر کی:جس میں لکھا تھا کہ ' ٹرمپ کو سپر باؤل میں زبردست پذیرائی ملی جبکہ ٹیلر سوئفٹ پر آوازیں کسی  گئیں۔'

نیو اورلینز سپرڈوم میں اپنے ٹروتھ سوشل پلیٹ فارم پر ٹرمپ نے کچھ ویڈیوز شیئر کی ہیں۔ جس میں ٹیلرسوئفٹ کے مقابلے میں ان کو شائقین کی جانب سے ملنے والی پذیرائی دکھائی گئی ہے۔ 

یاد رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نے  کنساس سٹی چیفس  کی جیت کی پیشگوئی کی تھی  اور صدر ٹرمپ کی پہلی مدت صدارت 2018 کے دوران ایگلز نےسپر باؤل جیتنے کے بعد وائٹ ہاؤس عشائیے میں شرکت سے انکار کر دیا تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ اور ٹیلر سوئفٹ میں رقیبانہ کشمکش:

ٹرمپ اور سوئفٹ کے درمیان برسوں سے  رقیبانہ کشمکش چل رہی ہے، سپر اسٹار گلوکار ہ  نے گزشتہ دونوں صدارتی  انتخابات میں ٹرمپ  کیخلاف جو بائیڈن اور کملا ہیرس  دونوں کی ڈٹ کر  حمایت کی تھی۔

ڈونلڈ ٹرمپ سپر باؤل میں شرکت کرنیوالے پہلے امریکی صدر

تاہم یہ ایک حقیقت ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے میدان میں آتے ہی  فائنل دیکھنے کے لئے پہنچی امریکی عوام میں جوش وخروش کی لہر دوڑ گئی   اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے  سپر باؤل گیم میں شرکت کرنے والے پہلے موجودہ صدر کی حیثیت سے تاریخ رقم کی۔

 انہوں نے نیو اورلینز سپرڈوم میں کک آف سے پہلے کھلاڑیوں اور مقامی پولیس  اہلکاروں سے ملاقات کی   اور اپنی بیٹی ایوانکا ٹرمپ اور بیٹے ایرک ٹرمپ کے ساتھ میدان میں  پہنچے تھے ۔

صدر نے بوربن اسٹریٹ پر آئی ایس آئی ایس کے حملے میں متاثرین کے اہل خانہ کے ساتھ تصویریں کھنچوائیں اور  انہیں خوش آمدید کہا۔ جس کے بعد امریکی صدر اور انکے اہل خانہ  اپنی نشستوں  پر براجمان ہوگئے اور بینسن اور این ایف ایل کمشنر راجر گوڈیل کے ساتھ گھل مل گئے۔

میچ کا اصل ہیرو 7 سالہ تھیوڈور ٹرمپ

 لیکن اس میچ کا اصل ہیرو ایوانکا ٹرمپ کا سب سے چھوٹا بیٹا رہا جو  2025 کے سپر باؤل میں اپنے نانا ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ شرکت کی اور اپنے رویے کی بدولت وائرل اسٹار بن گیا ہے۔

43 سالہ ایوانکا میچ میں شرکت کیلئے  اپنے سات سالہ بیٹے تھیوڈور کو  بھی اپنے ہمراہ لائی تھیں۔ تھیوڈور ہر جگہ اپنے نانا کا خیال رکھتے ہوئے نظر آیا جس کے رویے نے امریکی عوام کے دل جیت لئے۔

مزیدخبریں