ٹرمپ کا اسٹیل،ایلومینیم پر25فیصدٹیرف،سونےکی قیمت میں ریکارڈ اضافہ

02:50 PM, 10 Feb, 2025

ویب ڈیسک: نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نے اسٹیل اور ایلومینیم درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا ہے۔ جس کے بعد عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں بھی ریکارڈ اضافہ ہوگیا ہے۔  

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس کے پیچھے ان کا مقصد امریکی صنعتوں کی حفاظت کرنا اور ٹریڈ بیلنس میں سدھار لانا ہے۔ ٹرمپ نے یہ اعلان  ایئر فورس ون میں میڈیا کے سامنے کیا۔ ٹرمپ نے کہا کہ وہ ٹیرف لگائیں گے، یہ فوری طورپر نافذ العمل ہوگا۔حالانکہ انہوں نے یہ واضح کیا ہے کہ امریکا بھی دیگر ملکوں کے برابر ہی ٹیرف ریٹ رکھے گا اور سبھی ملکوں پر یہ نافذ ہوگا۔ انہوں نے اپنے باہمی ٹیرف منصوبہ پر کہا ہے کہ اگر وہ ہم سے ٹیرف لیتے ہیں تو ہم بھی ان سے لیں گے لیکن انہوں نےواضح نہیں کیا کہ کن ملکوں پر یہ ٹیرف لگے گا۔

 صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ منگل یا بدھ کو ایک پریس کانفرنس کرکے ریسی پروکل ٹیرف پلان پر تفصیلی معلومات فراہم کریں گے۔

ٹرمپ کے اعلان کیساتھ سونے کی عالمی قیمت میں ریکارڈ اضافہ:

ٹرمپ کے اعلان کے ساتھ ہی عالمی منڈی میں ہلچل مچ گئی ہے اور اس کا پہلا اثر سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافے کی صورت میں سامنے آگیا ہے۔ 

ٹرمپ کی پالیسیوں  کےآفٹرشاکس کے بعد سونا  ہر روز بڑھ رہا ہے۔ سال کے آغاز سے اب تک اس میں 10 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، 2024 کے اختتام کے بعد سونے کی قیمت 2,623 ڈالر فی اونس پر  تھی ۔

دوسری طرف ایلومینیم کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا، کیونکہ سرمایہ کاروں کو خدشہ تھا کہ ٹیرف سپلائی چین کے مسائل کا باعث بن سکتے ہیں ۔ لندن میٹل ایکسچینج میں ایلومینیم کا تین ماہ کا معاہدہ 0.3 فیصد اضافے کے ساتھ 2635 ڈالر (2122پاؤنڈ) فی ٹن ہو گیا ہے۔

مزیدخبریں