پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح ساڑھے 3 فیصد سے تجاوز کرگئی

04:09 AM, 10 Jan, 2022

شازیہ بشیر
لاہور ( پبلک نیوز) پاکستان میں عالمی وبا کورونا کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 3 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 1649 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 45002 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 1649 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے مزید 3 افراد انتقال کر گئے۔ سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.66 فیصد رہی۔ این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 28972 ہو چکی ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد 13 لاکھ 5 ہزار 707 تک پہنچ چکی ہے۔ نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر سے کورونا کے اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا کے 3مریض جاں بحق ہوئے۔ ملک میں 1,649میں کیسز کی تصدیق ہوئی۔ ملک بھر میں کورونا کے 1 لاکھ258,987 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں 45002 ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔
مزیدخبریں