ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ نے اپنی ملک بدری کیخلاف عدالتی جنگ جیت لی

08:20 AM, 10 Jan, 2022

شازیہ بشیر
پبلک نیوز : ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ نے آسٹریلیا میں اپنی ملک بدری کے خلاف عدالتی جنگ جیت لی۔ عدالت نے نوواک جوکووچ کا ویزا منسوخ کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ امیگریشن حکام نوواک جوکووچ کو حراست میں رکھنے سے متعلق تسلی بخش جواب نہیں دے سکے۔ انہیں حراست سے رہا کیا جائے۔ سرب ٹینس اسٹار جوکووچ 17 جنوری سے شروع ہونے والے آسٹریلین اوپن میں شرکت کے لئے پہنچے تھے۔ اس بار بھی آسٹریلین اوپن جیتنے کی صورت میں نوواک جوکووچ کو ٹینس کی تاریخ کا سب سے کامیاب مرد کھلاڑی بننے کا اعزاز حاصل ہو جائے گا۔
مزیدخبریں