انٹر بینک میں ڈالر 9 پیسے مہنگا

12:15 PM, 10 Jan, 2023

احمد علی
روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ تسلسل کے ساتھ جاری ہے ۔ آج کاروبار کے آغاز میں ڈالر مزید مہنگا اور پاکستانی روپیہ بے وقعت ہوا ہے ۔انٹر بینک میں ڈالر 9 پیسے مہنگا ہو گیا ہےجس کے بعد اس کی قیمت 227روپے 50 پیسے ہو گئی ہے۔ گذشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 227روپے 41 پیسے پر بند ہوا تھا ۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کا مثبت آغاز ہوا تھا ۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 473 پوائنٹس کے اضافے سے 40978 تک آگیا ہے۔
مزیدخبریں