وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی گاڑی پر جوتا پھینک دیا گیا
02:01 PM, 10 Jan, 2023
لاہور: پنجاب اسمبلی کے باہر وفاقی وزیر داخلہ راناثنااللہ کی گاڑی پر جوتا پھینک دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ راناثنااللہ کے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے بعد واپس جاتے ہوئے یہ واقعہ پیش آیا۔ راناثنااللہ گاڑی میں بیٹھے واپس جارہے تھے کہ اس دوران نامعلوم شخص نے ان پر جوتا پھینکا جو ونڈ اسکرین پر جا لگا۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ گاڑی کی فرنٹ سیٹ پر بیٹھے ہوئے تھے۔ڈرائیور ایک لمحے کیلئے رکا اور پھر گاڑی چلادی۔