سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا
03:38 PM, 10 Jan, 2024
اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس مظاہرعلی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نےاستعفیٰ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھجوا دیا ہے۔جس میں انہوں نے کہا ہے کہ میرے لیے بطور جج کام جاری رکھنا ناممکن ہے۔ میں نے لاہور ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ میں فرائض انجام دیے۔ جسٹس مظاہر نقوی مستعفی ہونے کے بعد سپریم کورٹ سے اپنے گھر روانہ ہوگئے۔ خیال رہے کہ جسٹس مظاہر علی نقوی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں انکوائری ہو رہی تھی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے جسٹس مظاہر نقوی کی سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی روکنے کی استدعا مستردکردی تھی۔