'غزہ اور اس کے لوگوں کو جلا دینا چاہیے' ، اسرائیلی ڈپٹی اسپیکر
05:30 PM, 10 Jan, 2024
اسرائیلی ڈپٹی اسپیکر کا کہنا ہے کہ ' غزہ اور اس کے لوگوں کو جلا دینا چاہیے'. لیکود پارٹی کے رکن نسیم واتور نے کہا ہے کہ " غزہ اور اس کے لوگوں کو جلا دینا چاہیے"۔ نسیم واتور نے کول براما ریڈیو اسٹیشن کے ساتھ ایک انٹرویو میں مزید کہا کہ "مجھے ان کے لیے کوئی ترس نہیں آتا،" ۔ اسرائیل کی کنیسٹ (پارلیمنٹ) کے ڈپٹی اسپیکر واتور نے بعد میں ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ انہوں نے " غزہ میں رہ جانے والے دہشت گردوں کے خاتمے" کے لیے یہ ریمارکس کیے ہیں کیونکہ "تمام شہریوں کو کافی عرصہ پہلے جنوب کی طرف نکالا گیا تھا"۔ ایک اندازے کے مطابق 800,000 فلسطینی شمالی غزہ میں رہ گئے ہیں۔