پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،10جولائی ، 2021

07:02 AM, 10 Jul, 2021

اویس
پی ڈی ایم ختم ہوچکی ہے، آزاد کشمیر الیکشن کے بعد اپوزیشن حکومت کے تعلقات ٹھیک ہوں گے، شیخ رشید کہتے ہیں ایک دفعہ نہیں بلاول تین دفعہ امریکہ جائے، عمران خان پانچ سال پورے کریں گے، افغانستان میں ہم امن کے خواہش مند ہیں، جو افغانستان کے لوگ فیصلہ کریں گے وہ ہمیں قبول ہوگا، اپنی سرزمین کو کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے، آرمی چیف خود امن کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔ بلاول اور مریم ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، کشمیر بچاؤ مہم کے نام پر ابوبچاؤ مہم جاری ہے، میاں فرخ حبیب کہتے ہیں جب انہیں شکست نظر آرہی ہو تو دھاندلی کا شور مچاتے ہیں، عمران خان امریکہ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرتے ہیں، کشمیری قوم جانتی ہےکہ عمران خان ان کے اصل سفیر ہیں، سیاست میں پیسہ لانے والے شریف خاندان کے لوگ ہیں۔ نواز شریف کی مشکلات میں مزید اضافہ، نیب کی2 اپیلوں کو سماعت کےلئے تحریری حکمنامہ جاری کردیا گیا، 28 جولائی کو اسلام ہائی کورٹ کے ڈویژن بنچ پر مشتمل جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی سماعت کریں گے، نوازشریف اپنی ہی دائر کردہ اپیلوں میں غیر حاضر رہے۔ غریبوں اور عوام کے استعمال کی اشیاءضروریہ کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ قابل مذمت اور افسوسناک ہے، شہباز شریف کہتے ہیں مالی سال کے اختتام پر ایک سال میں ہونے والی مہنگائی غریب عوام کے لئے قیامت صغری سے کم نہیں، عام استعمال کی ضروری اشیاءکی قیمتوں میں جون 2020 کے مقابلے میں جون 2021 میں15.37فیصد کا خوفناک اضافہ ہوا۔ پاکستان میں کورونا مثبت کیسز بڑھنے لگے،شرح3 اعشاریہ 79 فیصد تک پہنچ گئی، 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 828 نئے کیس رپورٹ، مزید 35 افراد جاں بحق، اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 555 ہوگئی، 36 ہزار 454 مریض گھروں اور اسپتالوں میں زیرعلاج، 2 ہزار 49 کی حالت تشویشناک۔
مزیدخبریں