فردوس عاشق اعوان کو 58 ارب روپے کا قانونی نوٹس

08:57 AM, 10 Jul, 2021

اویس
لاہور ( پبلک نیوز ) پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی قادر مندوخیل نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کو 58 ارب روپے ہرجانے کا ایک اور قانونی نوٹس بھجوا دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنچاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کی طرف سے لائیو شو میں پیپلز پارٹی کے رہنما قادر مندوخیل کو تھپڑ مارنے کے معاملے پر 58ارب روپے ہرجانے کا دوسرا نوٹس بھجوا دیا گیا ہے ، قانونی نوٹس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فردوس عاشق نے ٹی وی شو میں من گھڑت ،بے بنیاد الزامات لگائے، فردوس عاشق اعوان نے قادر مندوخیل کو ہراساں کیا،تھپڑ مارا،جان سے مارنے کی دھمکی دی ،09جون کےٹی وی پروگرام میں بے بنیاد الزامات لگاکرسیاسی شہرت کونقصان پہنچایا گیا۔ قانونی نوٹس کے مطابق ہمارے موکل ایک قابل احترام شخص ہیں اور حلقے میں ان کی عزت ہے ، قادر مندوخیل نے فردوس عاشق اعوان کو کرپشن کا آئینہ دکھایا تو وہ برا مان گئیں اور بداخلاقی پر اتر آئیں ۔ قانونی نوٹس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ فردوس عاشق اعوان قادر مندوخیل سے سات روز میں تحریری طور پر غیر مشروط معافی مانگیں اور اس معافی نامہ اور پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر نشر کروایا جائے۔ یاد رہے کہ فردوس عاشق اعوان اور قادر مندوخیل کی ایک ٹی وی پروگرام تلخی ہوئی تھی جس دوران فردوس عاشق اعوان کی طرف سے تھپڑ مارنے اور گالیاں نکالنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔
مزیدخبریں