لاہور(پبلک نیوز) لاہورمیں چار افراد کا کرکٹر عمر اکمل کے ساتھ سیلفی لینے اورمبینہ لڑائی جھگڑے کا معاملہ،عمراکمل نےمقدمے کے اندراج کے لئے پولیس کودرخواست دےدی.
عمر اکمل ایک بار پھر سرخیوں میں آ گئے، عمر اکمل کے مداح آٹو گراف لینے کے لئے کل رات آئے. عمر اکمل آٹو گراف اور سیلفی پر برہم ہوگئے ، جس پر کرکٹر نے مداحوں کے ساتھ گالی گلوچ کی مبینہ طور پر بعدازاں ہاتھا پائی شروع ہوگئی. عمر اکمل نے پولیس کو فون کی تو پولیس نے موقع پر پہنچ کر نوجوانوں کو حراست میں لے لیا.
جواب میں عمار نامی شہری نے بھی مقامی تھانے میں تشدد اور حبس بے جا میں رکھنے کی درخواست دائر کروا دی، مدعی کا کہنا ہے کہ عمر اکمل کے چوکیدار نے تشدد کیا، عمار نامی شہری بیرون ملک سے لاہور آیا تھا . اپنے ایک دوست سے ملنے آئے تھے جو عمر اکمل کا ہمسایہ ہے،بیرون ملک سے آنےوالے مہمانوں نے عمر اکمل کے ساتھ سیلفی لینے کا کہا،گھر کےباہر سیلفی بناتے ہوئے عمر اکمل آپے سے باہر ہو گئے.
عمر اکمل کے بڑے بھائی کامران اکمل کا معاملے پر کہنا تھا کہ ہمارے ہمسائے میں سے 4 افراد عمر اکمل کے پاس آئے، عمر اکمل کی جانب سے چاروں افراد کےساتھ کوئی بدتمیزی نہیں گئی، لڑائی جھگڑے میں عمر اکمل کے چہرے پر زخم آئے اور گاڑی بھی متاثر ہوئی.