کراچی ( پبلک نیوز) ذی الحجہ کا چاند نظر نہیں آیا، عید الاضحیٰ 21 جولائی 2021 بروز بدھ کو ہو گی۔ رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے باقاعدہ طور پر اعلان کر دیا گیا۔
قبل ازیں مولانا سیدعبدالخبیرآزاد کی سربراہی میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ مولانا سید عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت اجلاس میں ذی الحجہ 1442 ہجری کا چاند دیکھا گیا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس کے حکام بھی شریک ہوئے۔