سندھ کی سیاست میں اگلا ہفتہ اہم، وزیراعظم متحرک
01:00 PM, 10 Jul, 2021
کراچی ( پبلک نیوز) وزیراعظم نے سندھ کی سیاست میں متحرک ہونے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعظم کا آئندہ ہفتے سندھ کی اہم سیاسی شخصیات سے رابطوں کا فیصلہ، ملاقاتیں بھی کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے سندھ ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دینے کا بھی فیصلہ کر لیا۔ سندھ ایڈوائزری کمیٹی کی سربراہی وزیراعظم خود کریں گے۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل، اسد عمر، علی زیدی اور حلیم عادل شیخ بھی کمیٹی میں شامل ہوں گے۔ ایڈوائزری کمیٹی میں جی ڈی اے، ایم کیو ایم اور اندرون سندھ کے پی ٹی آئی رہنماء بھی شامل ہوں گے۔ وزیراعظم، تحریک انصاف سندھ ، اتحادی جماعتوں اور دیگر اہم شخصیات سے ملاقیں کریں گے۔ وزیراعظم کی سندھ کی اہم شخصیات سے ملاقاتوں کا سلسلہ آئندہ ہفتے شروع ہو گا۔ وزیراعظم ذوالفقار مرزا، امیر بخش بھٹو، ارباب غلام رحیم اور علی گوہر مہر سے ملاقاتیں کریں گے۔ وزیراعظم سندھ می. پی پی پی مخالف سیاسی قوتوں کو ساتھ ملانے کی بات کریں گے۔ وزیراعظم سندھ کے قوم پرست رہنمائوں کو بھی اسلام آباد مدعو کریں گے۔