رواں برس پاکستان اب تک 66 ہزار ٹن آم برآمد کر چکا

04:17 PM, 10 Jul, 2021

شازیہ بشیر
ملتان (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق سید فخر امام نے کہا ہے کہ رواں برس پاکستان اب تک 66 ہزار ٹن آم برآمد کر چکا۔ پنجاب سے آم اب مارکیٹ میں آنا شروع ہوا۔ ملتان کے مقامی کالج میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آم کے باغات گزشتہ دس سالوں سے کاٹے جا رہے ہیں تاہم اس کے باوجود اس سال آم کی پیداوار بہت اچھی ہوئی۔ پاکستانی برآمدکنندگان کی جانب سے برآمد کا ہدف ایک لاکھ 50 ہزار ٹن رکھا گیا۔ اس سے 12 کروڑ 75 لاکھ ڈالر کا زرمبادلہ مل سکے گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ اس سال آم کا سیزن 25 مئی سے شروع ہوا۔ دنیا کے مختلف ملکوں میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے نہ صرف تجارتی پابندیوں کا سامنے ہے بلکہ کئی ایسے ملک بھی ہیں جن کے لیے پاکستان کی پروازیں معطل ہیں۔ جس سے آم برآمد نہیں کر پا رہے ہیں۔
مزیدخبریں