وفاقی وزیرتعلیم نے گلگت بلتستان کو بڑی خوشخبری سنا دی
05:00 PM, 10 Jul, 2021
گلگت ( پبلک نیوز) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ نیشنل کونسل آف آرٹس کا کیمپس گلگت میں قائم کیا جائے گا۔ ورلڈ بینک کے تعاون سے دیامر اور شگر میں سکولوں سے باہر بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا جائے گا۔ یکساں نظام تعلیم لا رہے ہیں۔ نیوز کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ انٹر اور میٹرک کے امتحانات شروع ہوگئے ہیں جو خوش آئند ہیں۔ سکالر شپ کیلئے 65 کروڑ روپے مختص کئے ہیں۔ یونیورسٹی آف بلتستان کو مذید بہتر کرنے کیلئے 60 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں جن میں سے اس سال 25 کروڑ روپے دیئے جائیں۔ اب فنڈ رکیں گے نہیں بلکہ آتے رہے ہیں۔ گلگت بلتستان کے ہنر کے تعلیم کیلئے 12 سو سکالر شپ دی جائیں گی۔ سارے ملک سے سیاحوں کی بڑی تعداد آئی ہیں اور مذید آتے رہے رہے گے جس کیلئے ہوسپٹیلیٹی کی تعلیم دی جائے گی۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا ریجنل کیمپس بنارہے ہیں جس کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے۔ دینی تعلیم کیلئے ریلیجنس ڈائریکٹر تعینات کیا جائے گا۔ جہاں مدرسے کے طلباء کو دنیاوی تعلیم بھی حاصل کرسکے گے۔ کلچرل کے تحفظ کیلئے بھی جگہ بنارہے ہیں۔ جس کیلئے زمین کی تلاش کررہے ہیں۔ آثار قدیمہ کے تحفظ کیلئے بھی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔