عدالتی فیصلہ کے برعکس سعد رضوی کی نظر بندی میں توسیع

06:20 PM, 10 Jul, 2021

شازیہ بشیر
لاہور ( پبلک نیوز) محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ حافظ سعد حسین رضوی کی نظر بندی میں توسیع کر دی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سعد رضوی کی نظر بندی میں 90روز تک کی توسیع کی گئی۔ سعد رضوی کو ٹی ایل پی مظاہروں سے قبل گرفتار کیا گیا تھا۔ گزشتہ دنوں لاہور ہائیکورٹ کے نظر ثانی بورڈ نے ان کی نظر بندی میں توسیع کے خلاف فیصلہ دیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ سعد رضوی کو مزید نظر بند رکھنے کا حکومت کے پاس کوئی جواز نہیں ہے۔
مزیدخبریں