کم عمر افراد عمر ے کیلئے تنہا سعودی عرب آسکتے ہیں، عمر 18 سال سے کم نہ ہو، سعودی وزارت حج

05:25 PM, 10 Jul, 2023

احمد علی
ریاض : سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ کم عمر کے افراد عمرے کے لیے تنہا سعودی عرب آسکتے ہیں تاہم ان کی عمر 18 سال سے کم نہیں ہونی چاہیے۔ سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت حج و عمرہ کی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تمام عمرہ کمپنیوں اور اداروں سے کہا ہے کہ وہ نئے عمرہ سیزن کے دوران بیرون مملکت سے آنے والے عمرہ زائرین کے حوالے سے مقررہ قواعد و ضوابط کی پابندی جاری رکھیں۔ وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ بیرون مملکت سے آنے والے عمرہ زائر کی عمر 18 سال سے کم نہیں ہونی چاہیے۔ عمرہ کمپنیاں اور ادارے بیرونی زائرین کے لیے عمرہ پیکیج کے دائرے میں مطلوبہ سہولتوں کا انتظام کریں۔ عمرہ ویزے کے اجرا کے لیے اندرون مملکت ٹرانسپورٹ، انشورنس اور بنیادی خدمات کی بکنگ ضروری ہے۔ وزارت نے کہا کہ عمرہ پیکیج کا دورانیہ اندرون مملکت عمرہ زائرین کے قیام کی حقیقی مدت کے مطابق ہونا چاہیے۔ مملکت میں داخل ہونے کی تاریخ سے 90 روز تک قیام کیا جا سکتا ہے۔ عمرہ سیزن کے اختتام کے حوالے سے انتہائی حد 29 ذی قعدہ 1445ھ ہوگی۔
مزیدخبریں