سست اینڈرائیڈموبائل فون صرف ایک کلک پرتیز کریں،جانئے

11:02 AM, 10 Jul, 2024

ویب ڈیسک: اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز بھی ڈیٹا جمع ہونے اور محدود اسٹوریج کی وجہ سے فون سست ہوسکتے ہیں۔ اگرچہ فیکٹری ری سیٹ کرنا ایک عام حل تصور کیا جاتا ہے لیکن اگر ایک آپشن ڈس ایبل کرنے سے آپ اپنے اینڈرائڈ فون کی رفتار تیز کرسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اینڈرائیڈ سسٹم اینیمیشنز کے آپشن کو ڈس ایبل (غیرفعال) کرکے آپ کے اپنے فون کی کارکردگی کو مزید بہتر بنا سکتے ہیں۔ یہ خاص طور پر پرانے فونز کے لیے مفید ہے۔

اگرچہ اینیمیشنز فون کے آپریٹنگ سسٹم کو پرکشش بناتا ہے لیکن محدود پاور کی وجہ سے اس کے سسٹم کو سست بھی کرسکتا ہے اور اس کی وجہ سے ایپس کو کھلنے میں ٹائم لگ جاتا ہے۔

ڈیولپر کے آپشنز تک رسائی:

سب سے پہلے اپنے فون کی سیٹینگز پر جائیں۔

آباؤٹ ڈیوائز سکشن یا آباؤٹ فون تلاش کریں

اس کے بعد ڈیولپر آپشنز کو اپنے پن کوڈ کی مدد سے کھولیں

واپس سیٹنگز پر آئیں، نیچے آئیں اور ڈیولپر آپشنز کو منتخب کریں اس کے بعد اینیمیشنز کو آف کردیں۔

اینیمیشن سیٹنگز: ڈرائنگ یا اینیمیشن سیکشن تلاش کریں۔

اسکیلز کو ایڈجسٹ کریں: ونڈو اینیمیشن اسکیل، ٹرانزیشن اینی میشن اسکیل، اور اینیمیٹر ڈیوریشن اسکیل کو اینیمیشن آف یا کم ویلیو (جیسے 0.5x) پر سیٹ کریں۔

مزیدخبریں