غریب عوام کیلئے ایک اور مشکل، فلور ملز کی ہڑتال، کل سے آٹا نہیں ملے گا؟

11:14 AM, 10 Jul, 2024

ویب ڈیسک: مہنگائی کی چکی میں پس رہے عوام کیلئے ایک اور بری خبر آگئی۔ فلور ملز سے ہڑتال کرتے ہوئے آج سے گندم کی دھلائی بند کردی۔ جس کی وجہ سے آٹے کے شدید بحران کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج ملک بھر میں فلور ملز کی ہڑتال جاری ہے۔ جس کے بعد فلور ملز نے آج گندم کی دھلائی بند کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ 

مرکزی چیئرمین آل پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا نے اس حوالے سے ایک بیان میں کہا ہے کہ جمعرات سے ملک بھر میں آٹے کی سپلائی نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہم ود ہولڈنگ ایجنٹ بننے سے انکار کرتے ہیں کیونکہ ٹیکس اکٹھا کرنا حکومت کا کام ہے ہمارا نہیں۔

یاد رہے کہ 600 فلور ملز مالکان کیجانب سے گزشتہ روز ایک اجلاس میں ہڑتال کی قرارداد منظور کی گئی تھی۔ 

عاصم رضا نے واضح کیا کہ 11 جولائی سے مارکیٹ میں آٹے کی سپلائی بند کردی جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اگر حکومت کا عائد کردہ یہ ٹیکس لگا تو آٹا مزید مہنگا ہوجائے گا۔

ود ہولڈنگ ٹیکس براہ راست وصولی کیلیے سویپ پیمنٹ رسید سسٹم تیار

وفاقی حکومت نے ود ہولڈنگ ٹیکس براہ راست وصولی کیلیے سویپ پیمنٹ رسید سسٹم تیار کرلیا۔

وفاقی حکومت نے ود ہولڈنگ ٹیکس چوری روکنے، ڈاکیومنٹیشن کو فروغ دینے، ایجنٹس کی جانب سے کٹوتی کردہ ودہولڈنگ ٹیکس اپنے پاس رکھنے کے بجائے براہ راست خزانے میں جمع کرنے کیلیے سویپ پیمنٹ رسید سسٹم (SPR ) تیار کرلیا، اسسے ایجنٹس کی جانب سے رقم کٹوتی کے بجائے براہ راست خزانے میں جمع ہو گی۔

سسٹم کے نفاذ کیلیے ایف بی آر نے انکم ٹیکس رولز 2002 میں ترامیم کا مسودہ تیار کرکے اسٹیک ہولڈرز کی آرا کیلیے جاری کردیا ہے، ان سے اعتراضات اور آرا کیلیے سات دن کا وقت مقررر کیا ہے، گزٹ نوٹیفکیشن کے بعد انکم ٹیکس ترمیمی رولز لاگو کردیے جائیں گے۔

ایف بی آر حکام  نے بتایا کہ اس اقدام کا بنیادی مقصد ٹیکس ریونیو اور ٹکس نیٹ بڑھانا ہے، پہلے ود ہولڈنگ ایجنٹس سپلائرز سے ود ہولڈ کیا جانے والا ٹیکس اپنے پاس رکھتے تھے، اس سسٹم سے رقم براہ راست سرکاری خزانے میں جائے گی۔

دستیاب ایف بی آر کے تیار کردہ مجوزہ رولز کے مسودے کی کاپی کے مطابق انکم ٹیکس رولز 2002 کے چیپٹر 9 میں پارٹ تین کے بعد پارٹ چار کے نام سے  نیا چیپٹر شامل کیا گیا ہے۔

ترمیمی رولز کا اطلاق ایف بی ارکے نوٹیفائی کردہ تمام سویپ ایجنٹس پر اطلاق ہوگا‘  تمام سویپ ایجنٹس کو نئے چیپٹر نمبر چار میں دی گئی تمام ریکوائرمنٹس کو پورا کرنا ہوگا۔

مجوزہ رولز کے مطابق ہر سویپ ایجنٹ کو سویپ آئی ڈی جاری ہوگی، اپنا آئی آر آئی ایس پروفائل اپ ڈیٹ کرنا ہوگا اور ہر نوٹیفائڈ سویپ ایجنٹ کو ایف بی آر کی منظور شدہ و لائننس یافتہ کمپنی کا جاری کردہ فسکل الیکٹرانک ڈیوائس سسٹم و سافٹ ویئر نصب کر کے ایف بی آڑ کے ساتھ منسلک کرنا ہوگا۔

اس سسٹم کے تحت جاری ہونے والی الیکٹرانک سویپ پیمنٹ رسید وں پر سویپ آئی ڈی اور ایس پی آر نمبر ز درج ہونگے ‘ رسیدوں پر سویپ ایجنٹس اور سپلائرز کے نام، ایڈریس اور این ٹی این نمبرز و سیلز ٹیکس رجسٹریشن نمبرزبھی درج ہوں گے۔

مجوزہ رولز کے مطابق ٹیکس ریفنڈز و ٹیکس ایڈجسٹمنٹ کلیم کرنے کے ساتھ  ٹیکس کلکشن و ٹیکس کٹوتی کا واحد ثبوت سویپ پیمنٹ رسید (ایس پی آر) ہوگی‘ سویپ ایجنٹس کو سویپ ایجنٹس کے طور پر رجسٹریشن و انٹیگریشن کی تاریخ میں توسیع کیلئے معقول جواز کے ساتھ آئی آر آئی ایس سسٹم کے ذریعے متعلقہ کمشنر ان لینڈ ریونیو کو درخواست دینا ہوگی۔

جو سویپ ایجنٹس خلاف ورزی کے مرتکب پائے جائیں گے ان کے خلاف انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے تحت جرمانوں و سزاوں کیلیے کاروائی کی جائے گی۔

مزیدخبریں