ہالی وڈ لیجنڈ شیرون اسٹون اپنوں کے ہاتھوں کیسے لٹیں؟

11:22 AM, 10 Jul, 2024

ویب ڈیسک : 80 کی دہائی کی  معروف ہالی وڈ ہیروئن اور کروڑوں دلوں کی دھڑکن اداکارہ شیرون اسٹون کا کہنا ہے کہ 2001 میں فالج ہوا تھا ۔۔۔  طویل بےہوشی کے بعد دوبارہ زندگی کی طرف لوٹی تو زندگی بھر کی بچت 18 ملین ڈالر لوگ لوٹ کر لے جا چکے تھے  ۔

 بیسک انسٹنکٹ، نائن اینڈ اے ہاف ویک اور وائلڈ آرچڈ فلموں کی ہیروئن 66 سالہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ فالج کے حملے کےبعد 9 دن تک بے ہوش رہی اور دماغ سے خون رستارہا۔

 ’’ ہالی وڈ رپورٹر’’ سے ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ جب وہ دوبارہ ہوش میں آئیں تو سونگھنے چکھنے کی حس،  بینائی اور لمس محسوس کرنے سے محروم ہوچکی تھیں۔ یاداشت گم ہوچکی تھی 

ان کا کہنا تھا کہ خدا نے انہیں دوبارہ زندگی دی۔بہت سے لوگوں کا خیال تھا کہ میں مرنے والی ہوں۔"

لوگوں  نے  اس کا "فائدہ" بھی  اٹھایا مجھے میری ساری زندگی کی بچت 18 ملین ڈالر، میری گاڑیوں، جیولری اور دیگر اشیا سے محروم کردیا گیا ۔ حتی کہ میرا ریفریجریٹر اور فون تک غائب کردئیے گئے۔ 

انہوںنے کہا کہ اپنی تمام منفی چیزوں کے بارے میں "تلخ" محسوس کرنے کے بجائے،  صرف مثبت پر توجہ مرکوز کرنے کا انتخاب  کیا اب خوشی سے جی رہی ہوں ۔

 انہوں نےکہا پہلے لوگوں کو اپنی وقتی معذوری کا بتانے سے خوفزدہ تھی لیکن اب سب سے اپنی ماضی کی حالت شئیر کرتی ہوں۔

مزیدخبریں