الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی یقین دہانی کرادی

12:04 PM, 10 Jul, 2024

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے شہراقتدار میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی یقین دہانی عدالت میں کرادی ہے۔ جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت 15 اکتوبر تک کیلئے ملتوی کردی ہے۔

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے کی، دوران سماعت الیکشن کمیشن حکام نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے 29 ستمبر کو الیکشن کرانے کی یقین دہانی کرائی گئی، الیکشن کیلئے الیکشن ایکٹ میں ترمیم کی بھی ضرورت ہے، مخصوص نشستوں سے متعلق معاملات بھی کلیئر نہیں ہیں، اگلے دو ہفتوں میں نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ سماعت چھٹیوں کے بعد ہوگی، اگر کوئی مسئلہ ہوتاہے تو سی ایم دائر کردی جائے، ایم سی آئی کی آمدن اور اخراجات کی مکمل رپورٹ بھی عدالت میں جمع کرا دی گئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم دیا کہ فریقین تفصیلی پیراوائز کمنٹس عدالت میں جمع کرائیں۔ اس کے علاوہ تمام متعلقہ درخواستوں کا یکجا کردیاگیا۔ عدالت نے استفسار کیا کہ الیکشن کمیشن کا کیا سٹیٹس ہےَ؟ جس پر الیکشن کمیشن حکام نے جواب دیا کہ چار ماہ کا پراسس ہے، کیس کی سماعت 15 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔

مزیدخبریں