یہ شادی کب ختم ہوگی؟ اداکارہ مشی خان کا مکیش امبانی سے سوال

01:29 PM, 10 Jul, 2024

ویب ڈیسک: پاکستانی اداکارہ مشی خان بھی مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کی شادی کی تقریبات پر تبصرہ کیے بغیر رہ نہ سکیں۔

اداکارہ مشی خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئر ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے مکیش امبانی سے ان کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کی شادی کی تقریبات کے ختم ہونے کا پوچھا۔

ان کا کہنا تھا کہ دوسرے لوگوں کی شادی اسی ٹائم میں ہوکر بچے بھی ہوگئے لیکن یہ شادی ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی، کبھی ڈانس پارٹی تو کبھی کوئی رسم، بالی وڈ اسٹارز بھی پاگلوں کی طرح ناچ رہے ہیں، یہ سلسلہ کب اختتام پذیر ہوگا اور کب جوڑا ہنی مون پر جائے گا اور اپنی ذاتی زندگی کو انجوائے کرے گا۔

انہوں نے اپنی ویڈیو کے آخر میں مسکراتے ہوئے کہا کہ بس کردیں مکیش صاحب اور تھوڑا کم کردیں۔

خیال رہے کہ یہ تقریب پورٹوفینو اٹلی میں جاری ہے جس میں دنیا بھر کی معروف شخصیات نے شرکت کی۔

اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی 19 جنوری 2023 کو ممبئی میں منگنی ہوئی جب کہ جوڑا رواں سال 12 جولائی کو ممبئی میں شادی کے بندھن میں بندھ جائے گا۔

مزیدخبریں