"سوئفٹیز" شدید گرمی سے نڈھال، ٹیلر سوئفٹ نے دوران کنسرٹ امدادی ٹیمیں بلا لیں

03:08 PM, 10 Jul, 2024

علی زیدی

ویب ڈیسک: (علی زیدی) میوزک کنسرٹ کے دوران ہیٹ ویو سے پرستار چکرا چکرا کر گرتے رہے لیکن اسٹیڈیم چھوڑ کرجانے کو تیار نہ ہوئے۔ ٹیلر سوئفٹ نے مدد کے لئے اسٹیڈیم کارکنوں کو بلا لیا۔

رپورٹ کے مطابق زیورخ، سوئٹزرلینڈ میں گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے ہیٹ ویوز سے متاثرہ   کنسرٹ کے شرکاء کی مدد کے لیے اسٹیڈیم سے کارکنوں کو بلالیا۔ 

یاد رہے پاپ سنسیشن ٹیلر سوئفٹ اپنے The Eras ٹور کے دوران زیورخ میں کھلی چھت والے اسٹیڈیم سٹیڈیئن لیٹزگرینڈ میں آل ٹو ویل گانے پر پرفارم کر رہی تھیں۔ 

تاہم اسی دوران درجہ حرارت 32 ڈگری سنٹی گریڈ (89 فارن ہائیٹ )تک پہنچ گیا جس کی وجہ سے ہیٹ ویوز کی شدت سے شرکا متاثر ہونے لگے تاہم کوئی بھی سٹیڈیم چھوڑ کر نہیں گیا حالانکہ  شام تک گرم موسم رہا۔

یاد رہے سوئٹزرلینڈ جیسے ٹھنڈے ملک میں 32 سنٹی گریڈ درجہ حرارت زیادہ گرم تسلیم کیا جاتا ہے جبکہ تمام ’’ سوئفٹیز ’’ کھلے آسمان تلے کھڑے ہوکر پرفارمنس سے محظوظ ہورہے تھے۔ 

یو ایس اے ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق ٹیلر سوئفٹ نے جب شرکاء کی خراب حالت دیکھی تو انہوں نے لائیو پرفارمنس کے دوران ہی اسٹیڈیم کے عملے کو مدد کے لئے بلا لیا اور شرکاء میں پانی کی بوتلیں تقسیم کرنے اور طبی مدد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ 

بعد ازاں ٹیلر سوئفٹ نے اپنے پرستاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی تعریف کی اور کہا کہ آپ نے گرمی اور جلتی دھوپ میں باہر آنے کا فیصلہ کیا اور ابھی تک دیوانوں کی طرح ناچ رہے ہیں۔

مزیدخبریں