ویب ڈیسک: فیصل آباد میں گھریلو ناچاقی پر خاتون نے شوہر کو گولی مارکر خودکشی کرلی۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقے گلشن علی ٹاؤن میں ناخوشگوار واقعہ پیش آیا۔ جہاں خاتون نے شوہر کو گولی مارکر خودکشی کرلی ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ گھریلو ناچاقی کا شاخسانہ ہے۔ مقتولہ کی شناخت 25 سالہ دل آویز کے نام سے ہوئی ہے جبکہ شوہر کی شناخت 27 سالہ محمد ارسلان ولد زاہد محمود کے نام سے ہوئی۔
ریسکیو ٹیم نے زخمی ہونے والے شخص کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے سول ہسپتال منتقل کر دیا۔