لاہور ہائیکورٹ کا صنم جاوید کو گوجرنوالہ مقدمہ میں ڈسچارج کرنے کا حکم

03:33 PM, 10 Jul, 2024

ویب ڈیسک: لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید کو گوجرانولہ کے مقدمے سے ڈسچارج کردیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس اسجد جاوید گھرال کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے صنم جاوید کی گوجرانوالہ مقدمے میں جسمانی ریمانڈ کے خلاف اپیل پر سماعت کی۔ صنم جاوید کی جانب سے میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ نے عدالت میں دلائل دیئے۔

عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے صنم جاوید کو گوجرانولہ کے مقدمے سے ڈسچارج کرنے کا حکم دیدیا۔

یاد رہے کہ صنم جاوید نے انسداد دہشتگردی عدالت گوجرانولہ کے جسمانی ریمانڈ کے فیصلے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

مزیدخبریں