وہاب ریاض کیلئے ایک اور بری خبر، قومی کرکٹر کا وضاحتی بیان

05:17 PM, 10 Jul, 2024

ویب ڈیسک: قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر وہاب ریاض کو سلیکشن کمیٹی سے فارغ کرنے کے بعد ان کو قومی ٹیم کی مینجمنٹ سے بھی نکالنے کا فیصلہ کیا گیا، وہاب ریاض نے بھی الزامات پر خاموشی توڑ دی۔

ذرائع کے مطابق بنگلادیش کےخلاف سیریز کے دوران پاکستانی ٹیم میں نئے لوگوں کو مینجنمنٹ میں لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وہاب ریاض کیساتھ مینیجر کا کردار ادا کرنے والے منصور رانا کی خدمات بھی مزید نہ لینے کا فیصلہ گیا ہے، پی سی بی کی جانب سے نئی ٹیم انتظامیہ کا اعلان جلد متوقع ہے۔

اطلاعات کے مطابق وہاب ریاض اور منصو رانا کے رویے اور شکایات کی بنا پر انہیں مینجمنٹ سے ہٹائے جانے پر اتفاق ہوا ہے،اس پر وہاب ریاض کا بیان آگیا۔

وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ ان بیانات سے متفق نہیں ہوں کہ میں نے سلیکشن کمیٹی کے اراکین پر دباؤ ڈالا، میٹنگ منٹس کی صورت میں ہر چیز کا دستاویزی ریکارڈ ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک اعلیٰ عہدیدار نے وہاب ریاض کو ازخود مستعفی ہونے کا مشورہ دیا تھا، وہاب ریاض کو پیغام دیا گیا تھا کہ سلیکشن کی ذمہ داری قبول کر کے مستعفی ہوجاؤ  اس پر وہاب ریاض نےانکار کیا تھا جس کے بعد ان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

یادرہے کہ قومی ٹیم کے سلیکشن کمیٹی کے رکن وہاب ریاض دورہ آئرلینڈ، انگلینڈ اور ٹی20 ورلڈکپ میں بطور سینئیر ٹیم مینجر ذمہ داریاں ادا کررہے تھے۔
 

مزیدخبریں