(ویب ڈیسک ) وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت چھوٹے صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے 50 ارب روپے سبسڈی دے گی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ختم ہوگیا۔ وزیراعظم نے پارلیمانی پارٹی ارکان کو بجلی صارفین کے لیے ریلیف پر بریفنگ دی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت چھوٹے صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے 50 ارب روپے سبسڈی دے گی۔
ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی اجلاس میں ریاستی ملکیتی کاروباری اداروں سے متعلق بل پر غور کیا گیا۔بل کی قومی اسمبلی سے منظوری سے متعلق حکمران جماعت نے حکمت عملی پر غور کیا۔ذرائع نے بتایا کہ پارلیمانی پارٹی نے بل کی منظوری دے دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمانی پارٹی کے اراکین کو بجلی کے بلز میں عوام کو مزید ریلیف دینے کا بھی مطالبہ کیا جس پر وزیر اعظم نے کہا کہ ابھی دو سو یونٹس والوں کو ریلیف دیا ہے عوام کے دکھ کا احساس ہے، مجھے پتہ ہے کہ عوام چیخ رہے ہیں پوری کوشش ہے کہ ان کو ریلیف دیں ۔