حکومت کا طلبا و طالبات کے لئے بڑا سرپرائز

05:34 PM, 10 Jul, 2024

ویب ڈیسک: پنجاب حکومت کی لیپ ٹاپ سکیم، حکومت طلبا وطالبات کو ابتدائی طور پر 40 ہزار لیپ ٹاپ دے گی جبکہ طلباو طالبات کو کل ای بائیکس اور پیٹرول بائیکس کی چابیاں بھی دی جائیں گی۔

تفصیلات کےمطابق پنجاب حکومت لیپ ٹاپ کی تقسیم پر 10 ارب روپے خرچ کرے گی ،گذشتہ روز وزیر اعلی پنجاب کی سربراہی میں اجلاس بھی ہوا، محکمہ ہائر ایجوکیشن نے لیپ ٹاپ منصوبے پر پی سی ون بنانے کی تیاریاں شروع کردیں، محکمہ ہائر ایجوکیشن کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ جلد پی سی ون بنا کر پی اینڈ ڈی بورڈ سے منظوری لی جائے گی ۔

واضح رہے کہ محکمہ ٹرانسپورٹ نے طلباو طالبات کو ای بائیکس اور پیٹرول بائیکس آسان اقساط پر دینے کی ورکنگ مکمل کرلی، طلباو طالبات کو کل ای بائیکس اور پیٹرول بائیکس کی چابیاں دی جائیں گی۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف شریف کل بائیکس کی چابیاں طلبا و طالبات کےحوالے کریں گی،20 ہزار پیٹرول بائیکس جبکہ 8 ہزار سے زائد ای بائیکس طلباو طالبات کو دی جائیں،بائیکس اسکیم میں طالبات کا کوٹہ 2ہزار رکھا گیا۔
مجموعی طور پر صوبہ بھر سے 8ہزار سے زائد طالبات نے اپلائی کیا, پنجاب حکومت کو طلبا و طالبات کی جانب سے 72 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں,ای اور موٹر بائیکس اسکیم کے لیے ایک لاکھ 90 ہزارطلباوطالبات ویب پورٹل پراپلائی کیا۔

مزیدخبریں