کسی کی ہتک عزت کرنے پر کارروائی ضرور ہونی چاہیئے،چیئرمین قائمہ کمیٹی  برائے اطلاعات  علی ظفر 

05:45 PM, 10 Jul, 2024

(ویب ڈیسک ) چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات   کسی کی ہتک عزت کرنے پر کارروائی ضرور ہونی چاہئیے۔ 

سینیٹر بیرسٹر علی ظفر کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس ہوا۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ  قائمہ کمیٹی اظہار رائے کی آزادی کے بنیادی حق پر عمل درآمد یقینی بنائے گی، قائمہ کمیٹی پارٹی وابستگی سے بالاتر ہو کر کام کرے گی۔ 

انہوں نے کہا کہ  کسی کی ہتک عزت کرنے پر کارروائی ضرور ہونی چاہئیے۔ 

سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ   اظہار رائے کی آزادی کی آئین گارنٹی دیتا ہے۔ اظہار رائے کی آزادی کو متوازن کرنا ہوگا۔آج کل سوشل میڈیا پر جھوٹ، فریب، فیک نیوز بہت ہے۔ اظہار رائے کی آزادی کے نام پر دوسروں کی پگڑیاں اچھالی جاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  لاہور میں ایک عمارت کے بارے میں پراپگینڈا کیا گیا کہ یہ مریم نواز نے اپنے دفتر کیلئے لیے بنائی ہے۔ ابھی سو دن ہوئے ہیں حکومت سازی کو، اتنے قلیل عرصے میں کوئی عمارت کیسے تیار ہو سکتی ہے۔

مزیدخبریں