ویب ڈیسک: آج کل کی بڑھتی ہوئی مہنگائی سے عوام تو پریشان ہے ہی مگر فنکار برادری بھی اس مہنگائی کو برداشت نہیں کر پا رہی۔ آئے روز فنکار بجلی کے بڑھتے ہوئے بلوں کے خلاف بات کرتے نظر آرہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گلوکارہ نوراں لال کو بھی بھاری بھرکم بجلی کے بل آگیا جس کے بارے انہوں نے ایک ویڈویو پیغام جاری کر دیا۔
نوراں لال نے کہا کہ اتنی مہنگائی کے دور میں کمر ٹور بل آ گئے ہیں ، ہم فنکاروں کا کوئی کوئی دوسرا کاروبار نہیں ہے ہم یہ بل کہاں سے جمع کروائیں۔ اختیار سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ کوئی ایسا ادراہ نہیں کیا جو ہمارے ان بلوں کا سد باب کرے ؟
ان کا مزید کہنا تھا کہ 18 سال سے مجھ سمیت تمام فنکار حکومت کے تمام تر پروگرام بغیر کسی فرمائش کے فری کیے ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل صدارتی ایوارڈ یافتہ اداکار راشد محمود نےبھی بجلی کے زائد بل پر آواز اٹھائی تھی جس کے بعد کستان کی معروف اداکارہ سنگیتا بھی بل دیکھ کر حیران رہ گئیں۔
نامور اداکارہ اور فلمی ڈائریکٹر سنگیتا کو بجلی کا بل 60 ہزار آیا ، انہوں نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ میں صرف ایک اے سی چلاتی ہیں جبکہ دوسرے اے سی انہوں نے رکھ دیئے ہیں وہ لگائے ہی نہیں ہیں، اس کے باوجود 60 ہزار روپے کا بل آ گیا۔