فون ٹیپنگ کرنے کا اختیار، خواجہ آصف کا بڑا بیان آگیا

09:01 PM, 10 Jul, 2024

ویب ڈیسک: وزیردفاع خواجہ آصف نےسکیورٹی اداروں کی جانب سےفون ٹیپنگ کی حمایت کردی۔

وزیردفاع خواجہ آصف نےایک انٹرویو میں کہا دہشت گردی خلاف میدان جنگ میں ہیں، موجودہ حالات میں اس کی حمایت کرونگا،دہشتگردی کےخلاف جنگ میں یہ ضروری تھا،وفاقی حکومت نے آئی ایس آئی کو کال ریکارڈ اور ٹریس کرنے کا اختیار دے دیا۔

وزیردفاع نےپی ٹی آئی کےاعتراضات پر تنقید کرتے ہوئے کہا جب بانی پی ٹی آئی کا اسٹیبلشمنٹ کےساتھ معاشقہ چل رہا تھا تب ان کیلئےہرجائزناجائز بات اچھی لگ رہی تھی،آج ان کے فالوورز کو وہی بات نفرت انگیز لگ رہی ہے،حکومت کاحساس اداروں کو فون ٹیپ کرنےکی اجازت دینےکےاختیارکو لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

شہری فہدشبیر نےایڈوکیٹ ندیم سرورکی وساطت سےدرخواست دائرکی،درخواست میں وزیراعظم،وفاقی حکومت اورپاکستان ٹیلی کمیونیکیشن سمیت دیگرکوفریق بنایا گیا۔

مزیدخبریں