فردوس عاشق اعوان نے تھپڑ مارنے کی وجہ بتا دی

05:01 AM, 10 Jun, 2021

اویس
لاہور (ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ایک نجی ٹی وی کے شو میں قادر مندوخیل نے میرے مرحوم والد کو ننگی گالیاں نکالیں ٗ مجھے نا صرف گالیاں دیں بلکہ دھمکیاں دیتے ہوئے ہراساں بھی کیا۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں پیپلز پارٹی کے ایم این اے قادر مندوخیل نے مسلسل میرے خلاف فحش زبان استعمال کی۔وقفے کے دوران مجھے اور میرے والد صاحب کو غلیظ اور ننگی گالیاں دیں ٗ جس طرح سے میرے مرحوم والد کے حوالے سے اس نے نازیبا کلمات ادا کئے ٗ مجھے نا صرف گالیاں نکالیں ٗ دھمکیاں دیں ٗ ہراساں کیا۔انہوں نے کہا کہ قادر مندوخیل کی اس بدکلامی اور بدزبانی کی وجہ سے مجھے اپنے سیلف ڈیفنس میں یہ انتہائی قدم اٹھانا پڑا کیونکہ اس سے میری سیاسی ساکھ اور عزت داؤ پر لگی ٗ جو ویڈیو لیک کی گئی یہ سلیکٹو ویڈیو لیک ہوئی ٗ میں چاہوں گی کہ مکمل ویڈیو لیک ہو ٗ تاکہ عوام تک یہ حقائق پہنچیں کہ اس نے کس طرح مجھے اس انتہائی قدم پر مجبور کیا۔https://twitter.com/Dr_FirdousPTI/status/1402741922888826881معاون خصوصی نے کہا کہ میں نے قانونی ماہرین کے ساتھ مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کروں گی کہ مجھے 62,63کے تحت مندوخیل کے خلاف نہ صرف وویمن ہراسمنٹ بلکہ بدنامی کے کیس کے حوالے سے بھی اپنی ترجیحات طے کرنا ہیں۔ قانونی چارہ جوئی کرنا میرا حق ہے اور میں اس کو بروئے کار لاؤں گی۔
مزیدخبریں