”نفرت آمیز بیانیے کیخلاف مسلسل آواز اٹھا رہے ہیں“

07:09 AM, 10 Jun, 2021

اویس
اسلام آباد ( پبلک نیوز)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ انہوں نے کہا کہ پاکستان، اپنی توجہ جغرافیائی اقتصادی ترجیحات پر مرکوز کیے ہوئے ہے، پاکستان اور خطے کی اقتصادی ترقی کیلئے افغانستان میں امن کا قیام ناگزیر ہے، خطے میں روابط کے فروغ کیلئے قیام امن بنیادی ضرورت ہے،خطے میں قیام امن کیلئے، پاکستان اور امریکہ کے مابین تعاون، بہتر نتائج کے حصول کیلئے اہمیت کا حامل ہے۔وزیر خارجہ کا امریکی ایوانِ نمائندگان کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین گریگوری ویلڈن مِیکس کے ساتھ بذریعہ ویڈیو لنک رابطہ ہوا جس میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے مابین دیرینہ دو طرفہ تعلقات ہیں، خطے میں قیام امن کے حوالے سے دونوں ممالک کی سوچ میں مماثلت ہے، پاکستان، افغانستان سمیت خطے میں امن کا خواہاں ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نیویارک میں اقوامِ متحدہ جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس کے موقع پر میرے امریکی ممبران پارلیمنٹ سے رابطے انتہائی سودمند رہے، پاکستان،اقوام متحدہ سمیت مختلف عالمی فورمز پر، نفرت آمیز بیانیے اور اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان کے خلاف مسلسل آواز اٹھا رہا ہے، اسلاموفوبیا کے تدارک اور”پرامن بقائے باہمی“کو یقینی بنانے کیلئے عالمی برادری کو مشترکہ اقدامات اٹھانا ہوں گے۔
مزیدخبریں