فردوس عاشق اعوان کا تھپڑ ٗ اصل کہانی سامنے آ گئی

07:10 AM, 10 Jun, 2021

اویس
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان اور پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی قادر مندوخیل ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان مدعو تھے جہاں پر ان دونوں کے درمیان ٹرین حادثہ کو لے کر تلخ کلامی ہوئی گئی ٗ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنا وقت لیا اور تفصیل سے جواب دیا مگر جب قادر مندوخیل کی باری آئی تو فردوس عاشق اعوان نے ان کو کئی بار گفتگو کے دوران ٹوکادونوں کے درمیان تلخی اس بات پر ہوئی کو ٹرین حادثہ کی ذمہ داری حکومت کیوں نہیں لے رہی جبکہ فردوس عاشق اعوان نے قادر مندوخیل سے سوال کیا کہ ہمارا وزیر ریلوے تو وہاں پہنچا وزیر اعلیٰ سندھ کیوں نہیں جائے حادثہ پر گئے؟تلخی اس وقت عروج پر پہنچی جب قادر مندوخیل نے کہا کہ ان کو (حکومت) کوئی شرم تو ہے نہیں ٗ جو مرضی بول دیں ٗ صبح بولتے ہیں تو شام کو نظر نہیں آتے ٗ یہ ہر چیز پچھلی حکومت پر ڈال رہے ہیں میں وہ بات کہنا نہیں چاہ رہا ٗ خدا نخواستہ یہ کچھ اور بھی پچھلی حکومت پر نہ ڈال دیں ٗ یہ ان کا طریقہ کار ہے۔قادر مندوخیل نے فردوس عاشق اعوان پر الزام لگایا کہ آپ وزیر تھیں ٗ آپ نے بسوں میں کرپشن نہیں کی ٗ جب آپ کو وزیر اطلاعات سے ہٹا دیا ٗ جس پر معاون خصوصی نے قادر مندوخیل کو کہا کہ ”الزام ثابت کرو ٗ میں تمہیں بدنام کرنے والے الزام پر قانون کے کٹہرے میں لاؤں گی ٗ بکواس بند کرو اپنی ٗ جس کے جواب قادر مندوخیل نے بھی انہیں کہا کہ وہ بکواس بند کریں۔ فردوس عاشق اعوان نے دوبارہ کہا کہ یہ بکواس کررہا ہے ٗ جھوٹ بول رہا ہے ٗ جس پر قادر مندوخیل نے کہا کہ یہ کرپٹ ہیں ٗ ان کو کیوں ہٹایا گیا وزارت اطلاعات سے؟۔اس دوران فردوس عاشق اعوان کہتی رہی کہ شرم کرو ٗ جھوٹ نہ بولو مگر قادر مندوخیل نے انہیں مسلسل کرپٹ کہتے ہوئے کہا کہ ان کے اپنے (ایک نجی ٹی وی) پر خبر چلی کہ انہوں نے دس فیصد کمیشن مانگی تھی۔ اسی دوران میزبان نے تلخی کی وجہ سے بریک پر جانے کا کہا مگر بریک کے دوران ایک وہ تلخ واقعہ ہو گیا جہاں پر فردوس عاشق اعوان نے قادر مندوخیل پر حملہ کیا اور انہیں تھپڑ رسید کر دیا۔https://twitter.com/AwaisGhauri9/status/1402864561405956097اس حوالے سے فردوس عاشق اعوان نے سوشل میڈیا پر یہ موقف اختیار کیا ہے کہ جو ویڈیو سوشل میڈیا پر موجود ہے وہ ادھوری ہے کیونکہ اس میں صرف ان کا تھپڑ دکھایا گیا ہے اور اس سے قبل بریک میں قادر مندوخیل کی جانب سے ان کے مرحوم والد کو ننگی گالیاں نکالیں گئیں ٗ انہیں دھمکیاں دی گئیں اور ہراساں کیا گیا ٗ وہ سب دکھایا ہی نہیں گیا۔
مزیدخبریں