شدید گرمی اور لوڈ شیڈنگ میں بارشوں کی پیش گوئی

07:40 AM, 10 Jun, 2021

اویس
اسلام آباد ( پبلک نیوز) گرمی اور لوڈ شیڈنگ سے ستائے ہوئے پاکستانیوں کیلئے موسم کے حوالے سے خوشخبری ،جمعتہ المبارک سے پیر کے درمیان ملک کے مشرقی/وسطی علاقوں میں آدھی اور گرج چمک کے ساتھ بارشیں ہونے کا امکان محکمہ موسمیات کے مطابق کل سے پیر کے دوران ملک کے مشرقی / وسطی علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے ،مرطوب ہوائیں بحیرہ عرب سے ملک کے شمال مشرقی علاقوں میں داخل ہونگی ،کشمیر،گلگت بلتستان ،استور، کرمنگ ، گھانچی اورشگ میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔اسلام آباد، راولپنڈی،مری ، اٹک ،چکوال، جہلم ،گوجرانوالہ، گجرات ، حافظ آباد ،منڈی بہاالدین ، نارووال ، سیالکوٹ،لاہور، قصور، مانسہرہ ، ایبٹ آباد ہری پور،نوشہرہ، پشاور،کوہاٹ،بنوں ، ڈیرہ اسماعیل خان،مردان، بونیر، دیر، شانگلہ اور کوہستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع ہیں۔واضح رہے کہ ملک بھر میں گرمی اور لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا دوبھر کر رکھا ہے اور ایسی صورتحال میں محکمہ موسمیات کی طرف سے بارشوں کی پیش گوئی گرمی سے ستائے ہوئے عوام کیلئے بہت خوشی کی خبر ہے۔
مزیدخبریں