ہم نے وافر بجلی پیدا کرنے والے کارخانے لگائے
11:08 AM, 10 Jun, 2021
لاہور ( ویب ڈیسک ) مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ الحمداللہ، پاکستان مسلم لیگ (ن) نے وافر بجلی پیدا کرنے والے کارخانے لگائے، ترسیل اور تقسیم کے نظام کی اصلاح اور ترقی سے پاکستان سے لوڈ شیڈنگ ختم کی۔سوشل میڈیا پر اپنی ٹویٹس میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے لکھا کہ توانائی کے بحران سے پاکستان کی معاشی نمومسلسل متاثر ہورہی تھی، ایل این جی اور کوئلے سے چلنے والے دنیا کے سستے ، بہترین اورجدید پلانٹ لگائے گئے،تربیلا توسیع اور’ ایچ وی ڈی سی‘ مٹیاری، لاہور ٹرانسمشن لائن کو 3 سال میں پی ٹی آئی مکمل نہ کرسکی،سستی ایل این جی اور گیس استعمال کرنے کے بجائے ڈیزل سے مہنگی بجلی پیدا کی گئی۔https://twitter.com/CMShehbaz/status/1402930403174932481شہباز شریف نے لکھا کہ سردیوں میں پی ٹی آئی لیڈرزیہ جھوٹ بھی بولتے رہے کہ ن لیگ نے زیادہ بجلی بنادی جس کی ضرورت ہی نہیں تھی،پی ٹی آئی کی منصوبہ بندی اورانتظامات میںناکامی سے بدترین لوڈشیڈنگ ہورہی ہے، پی ٹی آئی کے پیدا کردہ معاشی جمود کی وجہ سے بجلی کی طلب میں پہلے ہی تیزی سے اضافہ نہیں ہورہا، پی ٹی آئی کے سلیکٹڈ لیڈرکی نااہلی کا عالم ہے کہ وہ اس کم طلب کو بھی پورا نہیں کر پا رہے ہیں۔