بجٹ 2021 پر وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس طلب

02:30 PM, 10 Jun, 2021

احمد علی
اسلا م آباد (پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس کل طلب کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس کل صبح ساڑھے 11بجے ہو گا۔ کابینہ اجلاس میں بجٹ پیپرز اور فنانس بل 2021 پیش کی جائے گا۔ وفاقی کابینہ آئندہ مالی سال کے بجٹ اور فنانس بل 2021 کی منظوری دے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کا حتمی فیصلہ کرے گی۔ کابینہ آئندہ مالی سال بجلی اور یوٹیلٹی اسٹورز پر سبسڈی کی منظوری دے گی۔واضح رہے کہ کل وفاقی حکومت کی جانب سے قومی بجٹ پیش کیا جائے گا. بجٹ کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کیا جا چکا ہے جبکہ وفاقی وزیر برائے خزانہ شوکت ترین بل پیش کریں گے.
مزیدخبریں