حکومت سندھ نے خشک سالی کا الرٹ جاری کر دیا

03:30 PM, 10 Jun, 2021

شازیہ بشیر

کراچی (پبلک نیوز) حکومت سندھ نے خشک سالی کاخدشہ ظاہر کر دیا ہے۔ محکمہ ری ہبیلی ٹیشن پراونشل ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی نے خشک سالی کا دوسرا الرٹ جاری کر دیا۔

اسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ ری ہبیلی ٹیشن پراونشل ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی مقصود سومرو کا کہنا ہے کہ اس سے قبل 3جون کوبھی خشک سالی کاالرٹ جاری کیاجاچکاہے۔ سندھ اوربلوچستان میں خشک سالی پریشان کن حد تک بڑھ رہی ہے۔

مقصود سومرو نے کہا کہ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق ملک بھرمیں اکتوبر 2020سے مئی 2021تک معمول سے انتہائی کم بارشیں ہوئیں۔ سندھ کے چودہ اضلاع میں خشک سالی کاخدشہ ظاہرکیاگیاہے۔

اسٹنٹ ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ سات اضلاع میں شدیدخشک سالی ہوسکتی ہے۔ سات اضلاع میں خشک سالی نسبتاکم ہوگی۔ بدین، میرپورخاص، عمرکوٹ، سانگھڑ، تھرپارکر، ٹھٹہ اور سجاول میں شدید خشک سالی کاخدشہ ہے۔

انھوں نے کہا کہ دادو، خیرپور، کراچی، لاڑکانہ، نوشہروفیروز، نواب شاہ اور سکھرمیں نسبتاً کم خشک سالی کاامکان ہے۔ خشک سالی سے متعلق انتظام کے لائحہ عمل کو تیار کیاجائے۔ کسی بھی خراب صورتحال سے بچنے کے لئے احتیاطی طور پر ضروری حفاظتی اقدامات کیئےجائیں۔

مزیدخبریں