پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات9 بجے، 10جون 2021

04:05 PM, 10 Jun, 2021

شازیہ بشیر

حکومت پنجاب نے کورونا کے تدارک اور ویکسینیشن کے عمل کو تیز کرنے کے لیے اہم فیصلے کر لیے۔ ویکسینیشن نہ کروانے والے افراد کا موبائل سم کارڈ بلاک کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ممبر قومی اسمبلی (ایم این اے) شکور شاد ایک مرتبہ پھر وفاقی حکومت سے ناراض ہو گئے۔ وفاقی بجٹ میں لیاری کو نظر انداز کرنے پر بجٹ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس کل طلب کر لیا ہے

پانی کا بحران کے پیش نظر سندھ حکومت نے صوبے بھر میں یوم دعا منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سندھ بھر کی عبادت گاہوں اور درگاہوں میں دعائیہ تقریبات منعقد ہوں گی

فردوس عاشق اعوان کی جانب سے ایم این اے قادر خان مندوخیل کو تھپڑ مارنے کا معاملہ قومی اسمبلی میں پہنچ گیا ہے

مزیدخبریں